پاکستان ریلوے نے 10 فروری سے پارسل ایکسپریس چلانے کی منظوری دیدی

پیر 8 فروری 2016 16:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے 10 فروری 2016 سے لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد پارسل ایکسپریس چلانے کی منظوری دیدی ۔پارسل ایکسپریس لاہور سے کراچی کا سفر 22 گھنٹے میں پورا کرے گی اور دونوں اطراف سے ہفتے میں دو ٹرینیں رات 11 بج کر 50منٹ پر روانہ ہوگی۔

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ابتدائی طور پر یہ پارسل ایکسپریس 13 لگیج وین پر مشتمل ہوگی تاہم ان کی تعداد حسب ضرورت بڑھائی بھی جا سکے گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز نے لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد پارسل ایکسپریس چلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹرین کی فیصل آباد میں موٴثر مارکیٹ نہیں کی گئی حالانکہ فیصل آباد چیمبر طویل عرصہ سے یہاں سے ایک مکمل مال گاڑی چلانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ٹرین کے کرائے اور دیگر فوائدکے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر چیمبر میں معلوماتی سیشن کیا جائے تا کہ کراچی تک سامان بھیجنے اور وہاں سے مال منگوانے والے سڑک کی بجائے ٹرین کے ذریعے سامان منگوا سکیں۔ انہوں نے پارسل ایکسپریس کی بکنگ کیلئے فیصل آباد میں بھی رابطہ دفتر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی بکنگ کو شفاف رکھنے کیلئے آن لائن نظام بھی متعارف کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :