جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے،تحریک انصاف
پیر 8 فروری 2016 16:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نہیں جانتے اختلاف رائے اور پر امن احتجاج عوام کا حق ہے،آمرانہ روش برقرار رکھی گئی تو بھی نتائج کے ذمہ دار وزیر اعظم ہی ہوں گے۔پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کا پی آئی اے ملازمین کو للکارنا انتہائی افسوسناک ہے ،تعجب ہے کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم معاملات حل کرنے کی بجائے اپنا حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دیتاہے ،کیا وزیر اعظم نہیں جانتے کہ جمہوریت اختلاف رائے اور پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے ؟انکو پتہ ہونا چاہیے کہ جمہوریت میں طاقت نہیں فہم و فراست سے معاملات چلائے جاتے ہیں۔
وفاقی حکومت صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو رہے ہیں تو ہم ان کی معاونت کیلئے تیار ہیں،اگر وزیر اعظم نواز شریف حالات سدھارنے میں سنجیدہ ہیں تو ان نکات پر عمل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں فوری کمی، اسٹیل ملز سمیت تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو فوری تنخواہیں دی جائیں اور بجلی و گیس پر لگائے گئے ناروا ٹیکسوں کی فوری واپسی کا بھی اعلان کریں۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اسٹیل مل, پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کو بیچنے کا فیصلہ ترک کر کے ان کی تنظیم نو کے امکانات پر غور کریں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.