ننکانہ سٹیڈیم میں ہنگامی ہیلی پیڈ بنا دیا گیا

پیر 8 فروری 2016 16:04

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) ننکانہ کے سٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ہنگامی طور پر بنائے گئے ہیلی پیڈ کو دیکھ کر ننکانہ کے ملازمین اور محکموں میں تھرتھلی مچ گئی اور یہ ضلع بھر میں افواہ پھیل گئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب سکولوں کی سیکورٹی چیک کرنے ننکانہ آرہے ہیں جس پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ اور دیگر محکموں کے غیر حاضر ملازمین کو فون کے ذریعے واپس بلا لیا گیا اور ہنگامی بنیادوں پر صفائیاں شروع کروا دی گئیں مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ ہنگامی ہیلی پیڈ پور ے پنجاب میں بنائے گئے ہیں کہ C.Mصاحب کسی بھی ضلع کے سکولوں کی سیکورٹی چیک کرنے جا سکتے ہیں�

(جاری ہے)