Live Updates

جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے،تحریک انصاف

پیر 8 فروری 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نہیں جانتے اختلاف رائے اور پر امن احتجاج عوام کا حق ہے،آمرانہ روش برقرار رکھی گئی تو بھی نتائج کے ذمہ دار وزیر اعظم ہی ہوں گے۔پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کا پی آئی اے ملازمین کو للکارنا انتہائی افسوسناک ہے ،تعجب ہے کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم معاملات حل کرنے کی بجائے اپنا حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دیتاہے ،کیا وزیر اعظم نہیں جانتے کہ جمہوریت اختلاف رائے اور پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے ؟انکو پتہ ہونا چاہیے کہ جمہوریت میں طاقت نہیں فہم و فراست سے معاملات چلائے جاتے ہیں۔

وفاقی حکومت صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو رہے ہیں تو ہم ان کی معاونت کیلئے تیار ہیں،اگر وزیر اعظم نواز شریف حالات سدھارنے میں سنجیدہ ہیں تو ان نکات پر عمل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں فوری کمی، اسٹیل ملز سمیت تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو فوری تنخواہیں دی جائیں اور بجلی و گیس پر لگائے گئے ناروا ٹیکسوں کی فوری واپسی کا بھی اعلان کریں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اسٹیل مل, پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کو بیچنے کا فیصلہ ترک کر کے ان کی تنظیم نو کے امکانات پر غور کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :