قومی ایئرلائن ”کی پرواز پی کے 748 تین سو سے زائد عمرہ زائرین کو لے کر لاہور پہنچ گئی

پیر 8 فروری 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) قومی ایئرلائن ”پی آئی اے“کی ایک پرواز پی کے 748سعودی عرب سے تین سو سے زائد عمرہ زائرین کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔ پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے عمرہ زائرین نے ایئرپورٹ حکام کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تقریباً سات سو سے زائد عمرہ زائرین پی آئی اے کی دو مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچے اس سلسلے میں پہلی پرواز دوپہر اڑھائی بجے اور دوسری پرواز شام چار بجے لاہور پہنچی۔ دوسری طرف پی آئی اے کے بیشتر ملازمین کا ڈیوٹیوں پر واپس آنے کی بھی اعلامات ملی ہیں جبکہ پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی جاری ہے

متعلقہ عنوان :