اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ڈیپارٹمینٹل اخراجات کے لیے 2ارب روپے کے فنڈز جاری

پیر 8 فروری 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پنجاب ترقیاتی بورڈ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ڈیپارٹمینٹل اخراجات کے لیے 2ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی بورڈ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا پی سی ون بھی منظور کرلیا ہے جبکہ منصوبے پر کام کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے بھی فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ دو ارب روپے سے جاری کیے گئے 2ارب روپے کے فنڈز سے منصوبے کے ملازمین کی تنخواہیں اور منصوبے بارے قانونی معاملات پر آنے والے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔