امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے معترف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 15:16

امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے معترف

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : پاک فوج کی بہادری کو سبکدوش ہونے والے امریکی کمانڈر جنرل نے سلام پیش کیا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی بہادری کے باعث پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے ہاتھ بے گناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو دہشت گردوں کا سامنا ہے جن کی کوئی سرحد نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد بھاگ کر افغانستان چلے گئے ہیں۔انہوں نے یہ تمام باتیں افغان ، اعلیٰ حکام ، اور نیٹو حکام کی ایک میٹنگ کے دورا ن کہیں ، میٹنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے امریکی فوج پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد موجود ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر فی الوقت افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مناسب نہیں ہے، امریکی فوج کو کئی برسوں تک افغانستان میں رہنا ہو گا۔