تھانہ نولکھا پولیس کا غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

بھاری مقدار میں اسلحہ اور پرزے قبضہ میں لے لیے

پیر 8 فروری 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تھانہ نولکھا پولیس نے اپنے بھانے کی حدود میں واقع مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری صابری آرمز اینڈ سپرنگ ملز کے گودام میں چھاپہ مار کر گودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور پرزے قبضہ میں لے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے فیکٹری سے دو ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان غیر قانونی طور پر سپیئر پارٹس منگوا کر مبینہ طور پر اپنی فرم کے نام سے غیر قانونی اسلحہ بناتے تھے ۔ پولیس نے فیکٹری مالک کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :