پی آئی اے کے متعدد ملازمین کی ایئر پورٹس میں داخلے پر پابندی عائد

پیر 8 فروری 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے متعدد ملازمین کی ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹس میں داخلہ پر پابندی کے زمرے میں آنیوالے پی آئی اے وہ ملازمین ہیں جو پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے ایسے ملازمین کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ فہرستیں مکمل کیے جانے کے بعد ان ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کیا جاکستا ہے جبکہ دوسری طرف پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی آئی اے انتظامیہ یا حکومت نے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :