پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کردی

پیر 8 فروری 2016 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے 1056متاثرین کو ان کے معاوضے کی ادائیگی کردی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے بنائے گئے ون ونڈ و سمیت سہولت مراکز سے معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان ون ونڈو اور سہولت مراکز سے 1056متاثرین منصوبہ کو پونے چار ارب روپے کی بطور معاوضہ ادائیگی کی جاچکی ہے تاہم ایسے کیسز جن کے مطلوبہ ملکیتی کاغذات نامکمل ہیں ان کوکاغذات مکمل کرانے کے لئے باقاعدہ مہلت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :