میانمار کی پارلیمنٹ کا مارچ میں نئے صدر کے انتخاب کا اعلان

پیر 8 فروری 2016 15:09

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) میانمار کے نئے صدر اور دیگر دو نائب صدور کا انتخاب مارچ 2016 کے وسط تک ہو گا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے چیئرمین مینن وائن فائنگ نے اعلان کیا ہے کہ منل کے نئے صدر کا انتخاب مارچ 2016 کے وسط تک ہی ممکن ہو سکے گا جبکہ اراکین پارلیمنٹ صدر اور نائب صدور کے انتخاب کا عمل سترہ مارچ کو شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم اس سلسلے میں ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے لیکن نیشنل لیگ کا ڈیموکریسی ایک ایسا قانون بنانا چا رہی ہے جس کے تحت انتخابات مین کامیاب ہونے والی جماعت کی قائد انگ سان سوچی کی ملک کی صدر بننے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :