نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش مکمل کر کے ریفرنس تیار کرلیا

پیر 8 فروری 2016 14:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش مکمل کر کے ریفرنس تیار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف ریفرنس تیار کر کے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر 5 الزامات لگائے گئے ہیں اور کہا گیا کہ انہوں نے حکومتی پالیسی کے برعکس کھاد کے کارخانوں کو کم گیس فراہم کی، جبکہ انہوں نے 2008 سے 2013 کے دوران اپنی وزارت کو استعمال کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے۔

ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے وزارت پٹرولیم میں غیر قانونی بھرتیاں کیں ‘ ان پر سوئی گیس کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے۔ نیب کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :