لیاری گینگ کا سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم سیاسی رہنماؤں سے تعلقات کی تصدیق کر دی

ڈاکٹر ذو ا لفقار مرزا ‘ نبیل گبول ‘ جاوید ناگوری سے اچھے تعلقات تھے ‘ عزیر بلوچ

پیر 8 فروری 2016 14:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) لیاری گینگ کا سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم سیاسی رہنماؤں سے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی تفتیش کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت سے سیاستدانوں سے تعلقات تھے جن میں سند ھ سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کی کثیر تعداد ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عزیر بلوچ نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ ان کے سابق وزیر داخلہ سند ھ ڈاکٹر زوالفقار مرزا سے تعلقات تھے جبکہ نبیل گبول اور جاوید ناگوری سے بھی انکے اچھے تعلقات تھے۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورسمیت قادر پٹیل اور ثانیہ بلوچ کی سرپرستی اور حمایت بھی حاصل تھی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کے بعد عزیر بلوچ کے سیاسی سرپرستوں کے نام حکومت کو دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ۔ ذرائع نے کہا کہ عزیر بلوچ کے اعتراف کے بعد ان سیاسی سرپرستوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی جائے گی تاہم وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :