دفاتر کی تالہ بندی ختم ہو چکی ہے ‘ملازمین کی دفاتر میں واپسی بھی جاری ہے ‘چیئر مین پی آئی اے
لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ذمہ داریاں انجام نہ دینے والے ہڑتالی ملازمین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ‘بریفنگ
پیر 8 فروری 2016 14:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ادارے پی آئی اے کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے ‘کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ‘ پی آئی اے کے معاملے پر بعض سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں ‘سڑکوں پر آنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی ‘ ذراائع کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز رشید‘ چوہدری نثار، اسحاق ڈار، گورنر کے پی کے سردار مہتاب‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان، شجاعت عظیم سمیت سیکرٹری ایوی ایشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پی آئی اے کی موجودہ صورتحال اور جزوی آپریشن کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے بریفنگ میں بتایا کہ دفاتر کی تالہ بندی ختم ہو چکی ہے ‘ملازمین کی دفاتر میں واپسی بھی جاری ہے۔
لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ذمہ داریاں انجام نہ دینے والے ہڑتالی ملازمین کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنز کی بحالی کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ قومی ادارے کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ کسی کے دباؤمیں نہیں آئیں گے۔ پی آئی اے کے معاملے پر بعض سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں ‘سڑکوں پر آنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے پی آئی اے اور دیگر اداروں کو تباہی سے دوچار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.