متحدہ عرب امارات کا منفرد فون نمبر 5۔2 ملین درہم میں نیلام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 14:27

متحدہ عرب امارات کا  منفرد فون نمبر 5۔2 ملین درہم میں نیلام

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء): متحدہ عرب امارات ٹیلی کام کی جانب سے فون نمبرز کی نیلامی کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں 7.1 ملین درہم کما لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 1111 پر ختم ہونے والا نمبر 2,550,000 درہم جبکہ 0000 پر ختم ہونے والا فون نمبر 1,010,000 درہم میں نیلام ہوا۔

(جاری ہے)

نیلامی میں 50 خصوصی پیکجز مجموعی طور پر 7,114,000 درہم میں فروخت کیے گئے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ الجلیلا فاؤنڈیشن کے میڈیکل ریسرچ کے پراجیکٹس کے لیے دیا جائے گا۔ ٹیلی کام کمپنی کے گورنمنٹ ریلیشن کے نائب صدر نے بتایا کہ یہ نیلامی کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی ڈومین کو تبدیل کرنے کے لیے ہماری کاوشوں کے تحت کی گئی ہے۔