سیاچن گلیشیئر سے کسی بھی حالت میں فوجیں نہیں ہٹائی جا سکتیں ، منوہر پاریکر

پیر 8 فروری 2016 14:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ حالات خواہ کیسے ہی ہوں سیاچن گلیشیئر سے فوجیں نہیں ہٹائی جا سکتیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برفانی تودے کے نتیجے میں دب کر زندہ بچ جانے کے امکانات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دس فوجی اہلکاروں کا برفانی تودے تلے دب جانے سے انہیں ذاتی صدمہ ہوا ہے تاہم اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے گلیشیئر سے فوجیں نہیں ہٹائی جا سکتی ہیں اور نہ ہی یہ مسئلے کا حل ہے سطح سمندر سے اونچائی پر بھارت پاکستان نے اپنی فوجیں متعین کی ہیں اور یہ ایک ایسا حساس معاملہ ہے جس پر فوری طور پر فیصلہ نہیں لیا جا سکتا ہے وزیر دفاع نے کہا کہ کسی بھی فوجی اہلکار کے زندہ بچ جانے کی امید بہت ہی کم ہے پچاس ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت میں امدادی ٹیموں کو آپریشن جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر دفاع نے کہاکہ پچھلے کئی برسوں سے سیاچن گلیشیئر پر بہت سہولیات فراہم کرنے کے باعث فوجی جوانوں کے طاقت میں اگرچہ کمی آئی ہے تاہم ناگہانی آفتوں سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت اقدامات اٹھانا انسان کے بس سے باہر ہے وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے سیاچن پر بھارت پاکستان کو بڑے پیمانے پر فوجی جوانوں کی جانیں ضائع ہونے کے دور سے گزرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :