بے نظیر ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اور اے این ایف کی کارروائی :

بلیک لسٹ‘ ڈرگ سمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات پر 5 مسافر گرفتار

پیر 8 فروری 2016 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) ایف آئی اے اور اے این ایف نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات اور بلیک لسٹ ہونے والے چار مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چین جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا، محمد مسعود‘ دعا خان کو بلیک لسٹ ہونے پر حراست میں لیا گیا یہ دونوں مسافر دبئی جانا چاہتے تھے جبکہ دومسافر جعلی سفری دستاویزات پر ترکی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے دوسری جانب اسلام آباد سے چین جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی،ملزم حاجی محمد کا تعلق کے پی کے علاقہ صوابی سے ہے۔

ملزم قطر ائیر لائن کی پرواز 633 سے چین جا رہا تھا۔