جماعت اسلامی نے سرکاری سکولوں کی نصابی کتب میں قابل اعتراض مواد کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی

پیر 8 فروری 2016 13:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی نے سرکاری سکولوں کی نصابی کتب میں قابل اعتراض مواد کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے ورکنگ گروپ نے نصابی کتابوں میں موجود مواد پر اعتراضات اٹھائے تھے اور اس کو رپورٹ کی شکل میں بنیادی اور ثانوی تعلیمی ادارے کو پیش کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کورنگ لیٹر بھی تھا جو صو با ئی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کو بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

لیٹر میں کہا گیا ہیکہ براہ مہربانی نصابی کتب سے نقائص کو دور کیا جائے ۔ 6صفحات پر مشتمل یہ اعتراضات مختلف جماعتوں کی نصابی کتب میں موجود مواد پر کیا گیا ہے جماعت اسلامی کے ورکنگ گروپ نے نشاندہی کی کہ دسویں جماعت کی بیالوجی کی کتابوں میں انسانی اعضاء کی غیر معقول تصاویر شائع کی گئی ہیں جو ا س عمر کے بچوں کے لئے مناسب نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :