پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کئے ،پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بہت جرات مند اور دلیر ہیں جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کئے گئے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بڑی تعداد میں شدت پسند بھاگ کر افغانستان آگئے، پاکستان اور افغانستان مل کر کام کر رہے ہیں ،دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشترکہ دشمن سے نمٹنے پر بات چیت ہوتی ہے، افغانستان میں امن کے قیام کیلئے امریکا کو طویل عرصے تک افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنا ہوگی

افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ سے سبکدوش ہونے والے جنرل جون کیمبل کا آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب

پیر 8 فروری 2016 13:21

کابل/ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء ) افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ سے سبکدوش ہونے والے جنرل جون کیمبل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کئے، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بہت جرات مند اور دلیر ہیں جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کئے گئے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بڑی تعداد میں شدت پسند بھاگ کر افغانستان آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جون کیمبل نے کہا کہ گز شتہ سال دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انتہا پسند بھاگ کر افغانستان آگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بہت جرات مند اور دلیر ہیں ،جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کئے گئے۔جنرل کیمبل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کر رہے ہیں ،دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشترکہ دشمن سے نمٹنے پر بات چیت ہوتی ہے۔

امریکی کمانڈر نے کہا کہ انہوں نے دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانیکی ضرورت پر زور دیا ہے،کیونکہ پاکستان اور افغانستان میں ایسی بہت جگہ ہے،جس پر حکومتوں کی عملداری نہیں ہے۔یہ برسوں سے مسئلہ رہا ہے،اس کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم دشمن سے لڑنے کے لئے افغان فورسز کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے امریکا کو طویل عرصے تک افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ امریکی جنرل افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ امریکی جنرل نے اٹھارہ ماہ افغانستان میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔