سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق، دو زخمی

پیر 8 فروری 2016 12:59

فیصل آباد /سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور روڈ بسم الله چوک کے قریب تیز رفتار کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی افسوسناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فیصل آباد میں بھی جھنگ روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :