عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ منتخب عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے رابطہ رکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو

پیر 8 فروری 2016 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ منتخب عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے رابطہ رکھیں۔ پیر کو وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا۔ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے رابطہ رکھیں۔