چترال اور گردونواح میں 4.6شدت کے زلز لے کے جھٹکے

پیر 8 فروری 2016 12:47

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء )چترال شہر اور گردونواح میں زلز لے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلز لے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلز لے کا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے کی گہرائی 200 کلومیٹربتائی جاتی ہے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔