سرگودھا کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 3افرادجاں بحق ،12زخمی

پیر 8 فروری 2016 12:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء ) سرگودھا کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوشاب سے سرگودھا آنے والی مسافر کوچ ریلولے پھاٹک کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔