Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی رواں برس تیسری شادی کے امکانات پختہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 12:47

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی رواں برس تیسری شادی کے امکانات پختہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں تاہم اب عمران خان کی رواں برس تیسری شادی کا امکان مزید پختہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے شادی کی خواہشمند لڑکیوں اور خواتین کے انٹرویوز اور سلیکشن میں حتمی پیشرفت مارچ میں ہو گی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عمران خان کی بہنوں کی جانب سے ان پر تیسری شادی کے لیے دباؤ بڑھایا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 17 لڑکیوں کی فہرست پہلے ہی عمران خان کے پاس موجود ہے۔ تاہم تین مزید لڑکیوں کی تصاویر عمران خان کے حوالے کی جائیں گی جس کے بعد لڑکی کا حتمی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان کی دوسری طلاق کے بعد ماہرین نجوم نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں برس عمران خان کی تیسری شادی کے امکانات ہیں جو اب پختہ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات