ججز کی محنت اور وکلاء کے تعاون سے مقدمات کے فیصلہ جات میں تیزی اور انصاف کی فراہمی میں بہتری آئی ہے‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر

پیر 8 فروری 2016 12:45

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) ججز کی محنت اور وکلاء کے تعاون سے مقدمات کے فیصلہ جات میں تیزی اور انصاف کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر کا تقریر سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس میں نو منتخب بلامقابلہ کامیاب ہونے والے عہدے داران بار کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہواجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نثار احمد تھے۔

تقریب میں فورٹ عباس کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا اعظم سمیت تمام سول ججز فورٹ عباس بھی شریک ہوئے ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمیشنر فورٹ عباس شیخ محمد طاہر اور بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلاء بھی موجود تھے تقریب کا آغازتلاوت قرآنِ پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صدر بار فورٹ عباس چوہدری محمد پرویز باجوہ ایڈوکیٹ نے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھر پور اعتماد کرتے ہوئے ان کو بلا مقابلہ منتخب کیا انہوں نے کہا کہ میں بار اور بینچ کو ساتھ لے کر چلوں گااور بار کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے اپنے خطاب میں وکلاء کالونی میں پلاٹوں کی کمی-جوڈیشل کمپلیکس اور ملازمین کی بھرتی میں فورٹعباس کو برابری کا حصہ اور علاقہ میں تعیناتی کرنے کی طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر کی توجہ دلائی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نثار احمد نے صدر بار کی طرف سے کیے جانے والے مطالبات کو پور ا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فورٹ عباس رانا محمد اعظم کو قتل کے مقدمات کے فیصلہ جات میں تیزی لاتے ہوئے ضلع بھر میں اوّل آنے پر مبارک باد دی اور وکلاء کے تعاون کو بھی سراہاانہوں نے کہا کہ بار اور بینچ ایک ساتھ محنت کر کے چلیں تو مقدمات کے فیصلہ جات میں تیزی اور عوام تک انصاف کی فراہمی میں بہتری آئے گی بعد ازاں انہوں نے نو منتخب عہدداران سے حلف بھی لیااور ان کو ضلع بھر میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض نو منتخب جنرل سیکرٹری بار اشفاق رسول ایڈوکیٹ نے ادا کیے آخر میں مہمانانِ گرامی اور وکلاء کو کھانا کھلا کر تقریب کا اختتام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :