تین مسلح ڈاکوپیٹرول پمپ کے کیشیئر اور ڈرائیور سے ساڑھے 9لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

پیر 8 فروری 2016 12:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) تھانہ سندر کے علاقہ اسلام نگر سٹاپ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے بینک میں رقم جمع کرانے جانیوالے پیٹرول پمپ کے کیشیئر اور ڈرائیور سے ساڑھے 9لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ،پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ کا کیشیر زین اور ڈرائیو وقار قریب واقع بینک میں کیش جمع کرانے کیلئے جارہے تھے کہ جیسے ہی وہ اسلام نگر سٹاپ ملتان روڈ پر پہنچے تو اسی اثناء میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور فائرنگ کے بعد کیش والا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جبکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی بھی کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :