میڈیا ہاؤسز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

پیر 8 فروری 2016 12:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) میڈیا ہاؤسز کی فول پروف سکیورٹی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت میڈیا ہاؤسز کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور لاہور میں مقامی ٹی وی چینل پر حملہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ہاؤسز کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف ذمہ داری پوری نہ کرنے پر کارروائی کی جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :