مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا، مفتی منیب الرحمان

پیر 8 فروری 2016 11:36

کراچی ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو کراچی میں منعقد ہو گا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماہِ جمادی الاول 1437ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل منگل کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0300-9285203 0321-2484604 (021)99261404 , 99261403 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :