پا کستا ن نے نائیجیریا کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنا نے کی حما ئیت کر دی

سلامتی کونسل میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کیلئے نائیجیریا کے پاس مستقل رکنیت کے تمام امکانات موجود ہیں۔،پاکستانی ہائی کمشنر

پیر 8 فروری 2016 11:28

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) نائیجیریا میں پاکستان کے ہائی کمشنر آغا عمر فاروق نے کہا ہے کہ نائیجیریا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کیلئے نائیجیریا کے پاس مستقل رکنیت کے تمام امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

نائجیرئین اخبار’ڈیلی ٹرسٹ‘ کے مطابق ابوجا میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کے دوران بات چیت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ نائیجیریا ایک دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنے گا۔

سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چھ اہم اداروں میں سے ایک ہے جو پندرہ رکن ممالک پر مشتمل ہے جس میں پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان ممالک ہیں ،تاہم کوئی افریقی ملک اس کامستقل نمائندہ نہیں۔ پانچ مستقل ارکان روس، برطانیہ، فرانس، چین اور امریکہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :