پاکستانی سفیر جوہر سلیم کی جرمن صدر سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش

پیر 8 فروری 2016 11:28

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) برلن میں پاکستان کے نئے سفیر جوہر سلیم نے جرمن صدر یواخم گاؤک کو اپنی سفارتی اسناد پیش کرکے جرمنی میں سفارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔سفارتی اسناد کی پر وقار تقریب جرمن صدارتی محل ' میں منعقد کی گئی۔ سفیرِ پاکستان نے جرمن صدر سے مختصر ملاقات میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدرِ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام پہنچائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک جرمن باہمی تعلقات کی اہمیت پر تبادلِ خیال کیا- اس موقع پر جرمن صدر یواخم گاؤک نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات کی یقین دہانی کروائی اور سفیرِ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔صدارتی محل 'بیل ویو میں جوہر سلیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی- تقریب میں جوہر سلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی جبکہ سفارتی وفد میں رخسانہ افضل، کاؤنسلر سجاد حیدر خان اور دفاعی اتاشی بریگیڈئیر عدنان آصف، کیپٹن محسن محمود، کیپٹن خالد ثمر خان بھی تقریب میں شریک تھے-جرمنی پاکستان کا یورو زون میں سب سے اہم تجارتی پارٹنر ہے اورمستحکم پاک جرمن تعلقات پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں

متعلقہ عنوان :