سرگودھا کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 3افرادجاں بحق

پیر 8 فروری 2016 11:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 12شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشاب سے سرگودھا آنے والی مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ریلوے پھاٹک پر خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں 12مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔اس موقع پر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے

متعلقہ عنوان :