لاہور ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دلہا دلہن کو لوٹ لیا

پیر 8 فروری 2016 11:26

لاہور ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دلہا دلہن کو لوٹ لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دلہا دلہن کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر دلہن کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شادی ہال سے رخصتی کے بعدنوبیاہتا جوڑا گھر جا رہا تھا، اس دوران راستے میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیااور دلہن کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اتار لیے۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دلہن کوتشدد کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے -

متعلقہ عنوان :