سانحہ کارساز سے متعلق دائردرخواستیں خارج

عوامی حمایت تحریک کے سربراہ مولوی اقبال حیدرکی سپریم کورٹ میں داخلے پرپابندی برقرار

پیر 8 فروری 2016 11:23

اسلام اآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے سانحہ کارساز سے متعلق دائردرخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیں عوامی حمایت تحریک کے سربراہ مولوی اقبال حیدرکی سپریم کورٹ میں داخلے پرپابندی برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی کی درخواست بھی خارج کردی گئی جبکہ پانچ رکنی لارجربنچ کے سربراہ چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ مولوی اقبال حیدرآپ پر توسپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی ہے آپ یہاں کیسے آگئے ہیں آپ کی نظرثانی اورموجودہ درخواست غیر موثر ہیں انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں اس دوران درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے عدالت کوبتایاکہ مجھ پرگزشتہ آٹھ سال سے پابندی ہے اسکوختم کرنے کے لِئے نظر ثانی در خواست دائر ہے ان کی نظرثانی کی درخواست پربھی فیصلہ دیاجائے جس پرعدالت نے کہاکہ آپ پرپابندی برقراررہے گی اس لیے آپ کی نظر ثانی اور سانحہ کارساز کی درخواست خارج کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :