حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اوریا مقبول جان پر بھڑک اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 11:08

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اوریا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پی آئی اے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار اوریا مقبول جان نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اوریا مقبول جان پر بھرک اُٹھے ۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ آپ ٹی وی چینل پر بیٹھ کر حکومت ، وزیر اعظم اور عوامی مینڈیٹ کے حامل رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

نہال ہاشمی نے بتایا کہ حکومت کے پاس ابھی بھی پی آئی اے کے 91 شئیرز موجود رہیں گے ، نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے پہلے جا کر الیکشن لڑیں ، عوامی مینڈیٹ حاصل کریں اور اس کے بعد کوئی بات کریں۔ انہوں نے اوریا مقبول جان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :