کرپشن کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کی سوچ میں تبدیلی کیلئے خواتین کا کردار کلیدی ہے، نیب اور ایچ ای سی نے کرپشن کی روک تھام اور آگاہی مہم کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، مہم کا مقصد معاشرے میں کرپشن کی سوچ اور رویے میں تبدیلی لانا ہے،خواتین کی مخلصانہ کوششوں سے کرپشن کے خلاف بنیادی اخلاقی اقدارکی نشوونما کی جاسکتی ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب اور ایچ ای سی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخطوں کی تقریب سے خطاب
اتوار 7 فروری 2016 23:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کیلئے خواتین کا کردار کلیدی ہے ۔وہ اتوار کو یہاں نیب اور ایچ ای سی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ نیب اور ہایئرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھرمیں کرپشن کی روک تھام اور آگاہی مہم کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے اس مہم کا مقصد معاشرے میں کرپشن کی سوچ اور رویے میں تبدیلی لانے کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔
۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کے رویے اور ان کی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، اس آگاہی مہم کا مقصد یونیورسٹیوں اورکالجوں میں موجود نوجوان خواتین جو کہ مستقبل میں ہمارے بچوں کی مائیں ہیں ان کو کرپشن کے خاتمے اوراس کی روک تھام کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی مخلصانہ کوششوں سے کرپشن کے خلاف بنیادی اخلاقی اقدارکی نشوونما کی جاسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیمات آنے والی نسلوں کے تصورات اور سوچ میں تبدیلی لانے کیلئے طویل عرصے تک نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے وزارت کیڈ حکومت پاکستان اور ہایئرایجوکیشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ معروف خواتین دانشوروں پرمشتمل ایک پینل تشکیل دیا جائے جو معاشرے سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے نیب کے ذریعہ ملک بھرمیں ان خیالات اور تصورات پرعملدرآمد کرسکے۔ واضح رہے کہ اس وقت یونیورسٹیوں اور ملک بھرکے کالجزمیں 10ہزار سے زائد کردار سازی کی سوسائیٹیاں کام کررہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.