Live Updates

تحریک انصاف کی کال پر پی آئی اے نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں سو کارکن بھی اکھٹے نہ ہو سکے

اتوار 7 فروری 2016 23:42

تحریک انصاف کی کال پر پی آئی اے نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء) دھرنا سیاست نے تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ کو اس نہج تک پہنچایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کیلئے سو کارکن بھی اکھٹے نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز عمران خان کی کال پر پشاور میں پی آئی اے نجکاری کے خلاف منعقد احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف کے صوبائی سطح پر رہنماء‘ وزیر، مشیر اور ضلع ناظم کارکنوں کے بغیر احتجاج میں شامل ہونے کیلئے پہنچ گئے تاہم اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پارٹی کارکنوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تقاریر کا سلسلہ شروع کیا تو نجکاری چھوڑ کر مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف تقریریں شروع کر دیں۔

توقع کی جاری تھی کہ عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے لئے اکھٹے ہوں گے مگر جب مقررہ وقت پر مقامی رہنما تقریروں کے لئے پہنچے تو تحریک انصاف کے کارکنوں سے زیادہ تعداداحتجاجی مظاہرے کی کوریج کیلئے آئے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کی تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات