نیب خیبرپختونخواکی سال2014-15کے دوران کرپٹ مافیاسے 250کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولیاں
اتوار 7 فروری 2016 18:07
پشاور۔07 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء ) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکی گزشتہ دوسالوں2014-15کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیاکے خلاف کارکردگی نہایت مثالی رہی جوکہ نیب کے قیام کے 14سالوں سے بھاری رہی کیونکہ دوسالوں کے دوران نیب خیبرپختونخوا نے کرپٹ عناصر سے اڑھائی ارب روپے کی مختصرعرصے میں ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس عرصے کے دوران صوبے کے بااثرترین افراد کے خلاف ہاتھ ڈال کران کو نشان عبرت بنایا ۔
اس دوران احتساب عدالتوں میں 82ریفرنسز دائر کئے گئے جس میں 11.68ارب روپے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے جہاں نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں پالیسی کے تحت2500ملین روپے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔(جاری ہے)
نیب خیبرپختونخواکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیب خیبرپختونخوانے اپنے قیام سے لے کر 2013تک یعنی گزشتہ 14سالوں کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیا کے خلاف احتساب عدالتوں میں کل 323ریفرنسز دائر کئے جس میں 10.58ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور425ملزمان گرفتارکئے گئے تاہم نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں کرپٹ عناصر سے 1ارب40کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جبکہ اسکے مقابلے میں گزشتہ دوسالوں کے مختصرترین عرصے میں 2014-15کے دوران نیب خیبرپختونخوانے صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھاتے ہوئے 250ملزمان گرفتارکئے گئے اورکرپشن میں ملوث بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈال کران سے اڑھائی ارب روپے کی ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا۔
گزشتہ سال2015 میں نیب خیبرپختونخوا کو 4ہزار60شکاتیں موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی ہوئی۔359شکایتوں میں سے 279کی تصدیق کا کام مکمل کیا گیا 96شکایات میں سے57کی تحقیقات میرٹ کی بنیاد پرمکمل ہوچکی ہیں۔اسی طرح بہترین تفتیش اور تحقیقات کے باعث اس عرصہ کے دوران جرم ثابت ہونے کی شرح 80فیصد رہی۔گزشتہ دنوں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے ملک بھر کے تمام نیب کے مقامی آفسز(بیوروز) کے دوروں کے دوران نیب خیبرپختونخواکی کارکردگی کو مثالی قراردیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخواشہزاد سلیم اور انکی جملہ ٹیم کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہارکیا کہ انکی نگرانی میں آئندہ بھی نیب خیبرپختونخوا اپنی کا میابیوں کا سفرجاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.