طواف کعبہ ، عبادت کرنے والوں کو گرمی سے بچانے کیلئے مطاف ڈھانپنے کے منصوبے پر غور جاری

اتوار 7 فروری 2016 18:06

طواف کعبہ ، عبادت کرنے والوں کو گرمی سے بچانے کیلئے مطاف ڈھانپنے کے ..

جدہ ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) خانہ کعبہ کے طواف کے دوران معتمرین کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے مطاف کو ڈھانپنے کے منصوبے پر غور جاری ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق یہ معاملات حرمین الشریفین کے صدر دفتر کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے سے متعلقہ کمیٹی ( گرینڈ ماسک پروجیکٹ کمیٹی) کی موجودگی میں وزارت خزانہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران زیر بحث آئے۔ منصوبے کے تحت مطاف کے ایریا کو ڈھانپاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :