پی آئی اے ملا زمین قتل ،تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

اتوار 7 فروری 2016 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پی آئی اے کی ریلی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق دو افراد کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے ائیرپورٹ کے قریب جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد جمع کیے۔

(جاری ہے)

دو فروری کو پی آئی اے ملازمین کی احتجاجی ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے دو ملازمین کے قتل کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق افسران نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کئے۔ افسران کے دورے کے دوران جائے وقوعہ کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا کسی شخص کو جائے وقوعہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تفتیشی ٹیم نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :