نوشہرہ ،سیکورٹی فورسز نے ڈبل کیبن گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ،تین ملزمان گرفتار

اتوار 7 فروری 2016 17:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) نوشہرہ میں پولیس اور فوجی اہلکارون نے ڈبل کیبن گاڑی کی تلاشی لے کر بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نوسہرہ کے علاقے حکیم آباد کے قریب پولیس اور فوجی اہلکارون کی مشترکہ ناکے پر پنجاب سے نوشہرہ آنے والی ڈبل کیبن گاڑی کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران پولیس اور فوجی اہلکارون نے گاڑی سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد برآدم کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق گاڑی سے برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں 700 بارودی پیکٹ‘ 1500 ڈیٹونیٹرز 300 میٹر پرائما کارڈ برآمد کر کے گاڑی میں موجود تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :