سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام  نے عقیدہ ختم نبوت پر کیا،مولانا اللہ وسایا

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا اوردیگرعلماء کا کانفرنس سے خطاب عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماوٴں کا ختم نبوت کانفرنس کی تیاری سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب

اتوار 7 فروری 2016 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام جامع مسجد توحید ،توحید نگر لاہور میں منعقد ہوئی کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا ،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری عبدالروٴف،مولانا محمد عثمان،قاری شبیر،قاری گل نواز ،مولانا سعودالرحمن اور قاری حماد الرحمن سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف بولنے والے اغیار کی بولی بول رہے ہیں تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے عقیدہ ختم نبوت پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا ،امت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔

(جاری ہے)

قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسﷺ سے بغض و عناد کانام ہے۔ تادم زیست اس گمراہ ٹولے کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے ۔ علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :