داعش جیسے فتنے کو عالمی طاقتوں نے مسلمانوں کو لڑانے اور ان میں انتشار پیدا کرنے کیلئے بنایا‘ چائنہ اکنامک کوریڈور عالمی طاقتوں کی مناپلی ختم کرنے کا ایک راستہ ہے

جماعت اسلامی فیصل آباد یوتھ ونگ کے رہنماؤں کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 7 فروری 2016 17:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے راہنماؤں ضلعی صدرراناعدنان خان نے کہا ہے کہ داعش جیسے فتنے کو عالمی طاقتوں نے مسلمانوں کو لڑانے اور ان میں انتشار پیدا کرنے کے لئے بنایا چائنہ اکنامک کوریڈور عالمی طاقتوں کی مناپلی ختم کرنے کا ایک راستہ ہے جو کہ استعماری قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، امریکہ، بھارت اور عالمی طاقتوں کو پاک چائنا اکنامک راہداری ایک آنکھ نہیں بھاتی اسی لئے وہ اس منصوبہ کی ناکامی کے لیے بھرپور وسائل اور سازشوں کا استعمال کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جسے پراپیگنڈوں اور دہشتگردی کے ذریعے کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہہے سعودی عرب اور ایران کشیدگی عالمِ اسلام کے لئے خطرناک ہے ان کی آپس کی لڑائی سے عالمی طاقتوں کو فوائد حاصل ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :