صوابی میں زبانی تکرار پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر دیا

اتوار 7 فروری 2016 17:26

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) دوبیان ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر دیا۔ جب کہ فائرنگ سے ملزم کی بہن زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق بیوہ نعیم شاہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر نعیم شاہ کو گھر کے اندر مبینہ طور پر ان کے بھتیجے زحیم شاہ نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جب کہ فائرنگ سے ملزم کی بہن گولی لگنے سے زخمی ہو گی وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :