(ن) لیگ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے‘پی آئی اے کی نجکاری انکی سیاست موت ثابت ہوگی ‘ (ن) لیگ عوام دشمن پا لیسوں سے باز نہ آئی تو تحر یک انصاف کے پاس دوبارہ سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا موجودہ حالات میں (ن) لیگ حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے مستقبل کیلئے خطر ناک ہوگا

تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزرچوہدری سرور کی اپنے اعزاز میں ڈیفنس میں دیئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 7 فروری 2016 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام دشمن پالیسوں سے باز آجائے ورنہ تحر یک انصاف عوامی طاقت سے (ن) لیگ کی حکومت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیگی ‘ موجودہ حالات میں (ن) لیگ حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے مستقبل کیلئے خطر ناک ہوگا ‘ (ن) لیگ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے‘پی آئی اے کی نجکاری جیسے حکومتی اقدامات انکی سیاست موت ثابت ہوں گے ۔

وہ اتوار کے روز اپنے اعزاز میں ڈیفنس میں دیئے جانیوالے ظہرانہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘رکن پنجاب اسمبلی مراد راس ‘میاں اسلم اقبال اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے ہم جب چاہے ملک میں احتجاجی تحر یک شروع کر سکتے ہیں ہمیں عوام کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت مر کز اور پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور انکی پا لیساں ملک میں کر پشن ’لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پیدا کر رہی ہے جسکی وجہ عوام حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عوام کی طاقت ہے اور موجودہ نااہل حکمرانوں کے خلاف جب چاہے احتجاجی تحر یک چلا کر انکو اقتدار کے ایوان سے ہمیشہ کیلئے باہر نکال دیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اڑھائی سالوں کے دوران اس ملک اورقوم کا جو حشر کیا ہے ان حالات میں انکا آئینی مد ت پوری کر نا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام دشمن پا لیسوں سے باز نہ آئی تو تحر یک انصاف کے پاس دوبارہ سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :