لاہور میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن چھٹے روز بھی معطل رہا

اتوار 7 فروری 2016 17:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) لاہور میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن چھٹے روز بھی معطل رہا،شیڈول میں شامل قومی ایئر لائن کی کوئی بھی پروازعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترسکی اور نہ ہی اڑان بھر سکی۔

(جاری ہے)

لاہور سے اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 31پروازیں متاثر ہوئیں جسکی وجہ سے مسافر شدید پریشانی سے دوچار رہے ۔دوسری ایئرلائنز کو ٹکٹوں کی منتقلی کے باوجود مسافروں کی شکایات میں کمی نہیں آ سکی ۔احتجاج کی ممکنہ صورت حال کے باعث ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پولیس ،رینجرز اور اے ایس ایف کے اہلکار تعینات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :