سالانہ تبلیغی اجتماع کی وجہ سے پہیہ جام ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے،حاجی نصراﷲ خان دہوار

اتوار 7 فروری 2016 16:58

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) آل کوئٹہ کراچی بس یونین کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین حاجی نصراﷲ خان دہوار نے کہا ہے کہ سبی کے سالانہ تبلیغی اجتماع کی وجہ سے پہیہ جام ہڑتال کو ملتوی اور بس سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارگنجی بس شفٹنگ اور وہاں سہولیات کی عدم دستیابی اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے ہم نے پہیہ جام ہڑتال کا کال دی تھی اور بس سروس کو پہلے ہی بند کر دیا تھا مگر گزشتہ روز ہم نے تمام مالکان سے مشاورت کر کے سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ہڑتال کو ملتوی کیا اور بس سروس کو بحال کردیا کیونکہ بلوچستان بھر سے ہزاروں افراد اجتماع میں شرکت کرنے جاتے ہیں مگر ہڑتال کی وجہ سے سبی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کو بہت زیادہ مشکلات درپیش آتے اور ہڑتال کی وجہ سے شاید وہ لوگ اجتماع میں شرکت نہیں کر پاتے اس لیے ہم نے انکے مشکلات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا اور ہم اپنے موقف پہ ابھی بھی ڈٹے ہیں اور ہزارگنجی پروجیکٹ کو منظور نہیں کرتے حکومت جب تک ہمارے مشکلات کا ازالہ نہیں کرے گا تب تک ہم ہزارگنجی شفٹ نہیں ہونگے اور سبی اجتماع کے بعد ہم پھر اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اور اپنے احتجاج کو پورے بلوچستان تک وسیع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :