زیکا وائرس کولمبیا میں بھی پھیل گیا ، تین ہزار سے زائد حاملہ خواتین متاثر ،صدرخوان مانوئل کی تصدیق

اتوار 7 فروری 2016 15:36

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) کولمبیا کے صدر خوان مانوئل سانتوس نے تصدیق کیہے کہ ان کے ملک میں تین ہزار سے زائد حاملہ خواتین خطرناک زیکا وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابقکولمبیا کے صدر خوان مانوئل سانتوس کا کہنا ہے کہ ملک میں تین ہزار سے زائد حاملہ خواتین خطرناک زیکا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔یہ وائرس ایک مچھر کے ذریعے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں نومولود بچے بعض نقائص اور بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جیسا کہ غیر فطری طور پر بچے کے سر کا چھوٹا ہونا۔ زیکا وائرس کی ابتدا برازیل سے ہوئی، جہاں اب تک اس کے چار ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :