عراقی فوج نے رمادی کے اہم علاقے السجاریہ کاکنٹرول سنبھال لیا،داعش جنگجو پسپا ہوگئے

اتوار 7 فروری 2016 15:35

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) عراقی فوج نے رمادی کے السجاریہ قصبے میں مقامی قبائلی لشکر کی معاونت سے شدت پسند گروپ دولت اسلامی ‘‘داعش’’ کے جنگجوؤں کو پسپا کرتے ہوئے قصبے کا کنٹرولسنبھال لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق السجاریہ پر عراقی فوج کے کنٹرول سے قبل میڈیا وار سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے مشرقی رمادی کے جوبیہ قصبے کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔

رمادی کے وسط سے داعش کی پسپائی کے بعد عراقی فوج کی یہ اہم پیش رفت ہے، جس کے بعد رمادی کے دوسرے علاقوں سے بھی داعش کو نکال باہر کرنے میں مدد ملے گی۔عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے چیف جنرل عبدالمغنی الاسدی نے میڈیا کو بتایا کہ السجاریہ سے لڑائی کے دوران مقامی آبادی کے انخلا کے لیے دوسرا محفوظ راستہ بنانے اور وسطی رمادی میں ان کے لیے محفوظ کیمپ لگانے میں ان کی معاونت کی، جس کے بعد بڑی تعداد میں شہری السجاریہ سے نقل مکانی کر کے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر رمادی کیشمالی محاذ سے ملنیوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ البوشجل کے مقام پر داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں داعش کے 20 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دو فوجی گاڑیاں اور بارود سے بھری دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔ عراقی فوج کی زمینی کارروائی کو فضائیہ اور اتحادی ممالک کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :