شامی صدر بشارالاسد کی والدہ کا 86 سال کی عمر میں انتقال،ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 7 فروری 2016 15:35

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) شام کے صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ مخلوف86 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ مخلوف ہفتے کی شام انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔صدر بشارالاسد کی والدہ کے انتقال پر ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ اور سابق صدر حافظ الاسد کی بیوہ 6 فروری بروز ہفتہ 86 سال کی عمرمیں دمشق میں انتقال کر گئیں۔’’سانا‘‘ کے مطابق بشارالاسد کی متوفیہ والد 1930ء میں اللاذقیہ شہرمیں پیدا ہوئیں اور 1957ء کو وہ حافظ الاسد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کے کل پانچ بیٹے بیٹیاں ہیں جن میں صدر بشارالاسد، ماھر الاسد اور بشریٰ اسد حیات جب کہ باسل اور مجد وفات پا چکے ہیں۔2012ء میں یورپی یونین نے جب شام پر اقتصادی پابندیاں عاید کیں تو پابندیوں کی فہرست میں بشارالاسد کی اہلیہ اور اس کی ہمشیرہ کا نام بھی شامل تھا۔