آئی سی سی نے یاسر شاہ پر 3ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 14:19

آئی سی سی نے یاسر شاہ پر 3ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7فروری۔2016ء)آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی جو 27مارچ کو ختم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ معاملے کا فیصلہ سنادیا ہے ، فیصلے میں آئی سی سی نے یاسر شاہ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی ہے جس کے بعد لیگ سپنر 27 مارچ تک بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کا معطل کردیا تھا۔ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے انجانے میں اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کی تھیں۔یاسر شاہ پر 27 دسمبر 2015 کو پابندی عائد کی گئی تھی۔